8 مئی، 2017، 11:31 PM

بحیرہ روم میں 5 دنوں میں 200 افراد ڈوب گئے

بحیرہ روم میں 5 دنوں میں 200 افراد ڈوب گئے

بحیرہ روم میں جمعرات سے لے کر پیر کے روز تک دو سو کے قریب غیر قانونی پناہ گزین ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحیرہ روم میں جمعرات سے لے کر پیر کے روز تک دو سو کے قریب غیر قانونی پناہ گزین ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ليبيا کے سواحل کے قريب سے گزشتہ جمعرات سے لے کر پیر کے روز تک تقريباً ساڑھے سات ہزار پناہ گزینوں کی جانيں بچائی جاچکی ہیں۔
کوسٹ گارڈز کی امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ دو سو کے قريب پناہ گزین پچھلے ہفتے کے اختتام پر کھلے سمندر ميں ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں۔
اس دوران ليبيا کے ساحل پر متعدد افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جن ميں ايک نومولود بچہ بھی تھا۔ ڈوبنے والے پناہ گزین دو الگ گروپوں میں ربڑ کی کشتيوں کے ذریعے اٹلی پہنچنے کی کوشش کررہے تھے۔

News ID 1872348

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha